Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
دوسرے ملک سفر کرنے پر عید اور روزوں کا حکم؟
- Fatwa no.
- 908-WAT
Question
میں بیرون ملک رمضان کے ابتدائی روزے رکھ کر ، رمضان میں ہی انڈیا جا رہا ہوں ، یہاں (بیرون ملک) ایک دن پہلے رمضان شروع ہو جائے گا، تو اب اگر انڈیا میں تمیں روزے ہو جائیں ( اور بیرون ملک 29 ہوئے) تو کیا مجھے تیسواں روزہ رکھنا ہو گا ؟
Answer (beginning)
جس جگہ آپ موجود ہیں اور وہاں ابھی رمضان باقی ہے تو آپ روزہ رکھیں گے ، چاہے بیرون ملک میں جہاں آپ نے ابتدائی روزے رکھے تھے ، وہاں) اس وقت رمضان رخصت ہو چکا ہو کیونکہ قرآن پاک میں اللہ تبارک و تعالی نے رمضان پانے پر اس کے روزے رکھنے کا حکم فرمایا ہے ، اور آپ جب انڈیا میں رمضان پائیں گے تو آپ کو اس کا روزہ رکھنا ہو گا۔ چنانچہ قرآن پاک میں ارشاد باری تعالی ہے: (فَمَنْ شَهِدَ مِنكُم الشهر فليضمه) ترجمہ کنز الایمان: تو تم میں جو کوئی یہ مہینہ پائے ضرور اس کے روزے رکھے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.