Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

بوقت ذبح اللہ تعالی کانام لینابھول جائے توکیاحکم ہے ؟

Fatwa no.
889-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) اگر کوئی مسلمان غیر قربانی کے جانور کو ذبح کرتے وقت اللہ تعالی کا نام لینا بھول جائے اور اللہ تعالی کا نام لیے بغیر ذبح کر ڈالے تو ذبیحہ حلال ہے یا حرام نیز یہ بھی ارشاد فرمادیں اگر قربانی میں یہی صورت پیش آجائے تو کیا حکم ہو گا ؟ جواب عنایت فرما دیں۔

Answer (beginning)

جانور چاہے قربانی کا ہو یا غیر قربانی کا ہو، اس کے ذبح کے ذریعے حلال ہونے کے لیے اس پر بوقت ذبیح اللہ تعالی کا نام لینا ضروری ہے۔ یہاں تک کہ اگر کسی نے جان بوجھ کر اللہ تعالی کا نام لینا ترک کیا تو جانور حلال نہ ہو گا۔ لیکن اگر بوقت ذبیح اللہ تعالی کا نام لینا بھول جائے تو اس صورت میں جانور حلال ہو جائے گا اور قربانی کا جانور ہو تو قربانی بھی درست ہو جائے گی۔ وَاللهُ أَعْلَمُ عَدَ جَل وَرَسُولُهُ أَعْلَم صَلَّى اللَّهُ تَعَالَى عَلَيْهِ وَالِهِ وَسَلَّم عاملان اهلسنت Dar-ul-IftaAhlesunnat (Dawat-e-Islami) www.daruliftaahlesunnat.net Dar-ul-ifta…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.