Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
خواب یادہولیکن کپڑوں پرنشان نہ ہوتوغسل کاکیاحکم ہے؟
- Fatwa no.
- 881-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) اگر خواب یاد ہو اور کپڑے پر کوئی نشان نہ ہو، تو کیا یہ احتلام ہے، غسل لازم ہو گا یا نہیں ؟
Answer (beginning)
اگر خواب یاد ہو اور کپڑے پر کوئی نشان نہ ہو ، تو غسل لازم نہیں ہو گا۔ سنن الترمذی میں ہے ”عن عائشة، قالت: سئل رسول الله صلى الله عليه وسلم عن الرجل يجد البلل ولا يذكر احتلاما؟قال:يغتسل، وعن الرجل يرى أنه قد احتلم ولم يجد بللا؟ قال: لا غسل عليه “ترجمہ : حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا سے مروی ہے ، نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم سے اس آدمی کے بارے میں سوال ہوا، جو اپنے کپڑوں پر تری پائے لیکن اسے خواب میں احتلام ہونا یاد نہیں، تو فرمایا: وہ غسل کرے، اور اس آدمی کے متعلق سوال ہوا، جسے خواب میں احتلام ہونا یاد ہے لیکن اس نے کپڑوں پر تری نہیں پائی، تو فرمایا: اس پر غسل نہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.