Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
سنت قبلیہ غیرموکدہ فرائض کے بعداداکرنے کاحکم
- Fatwa no.
- 880-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) عشا کی جماعت کھڑی ہو گئی اور سنت قبلیہ غیر مؤکدہ پڑھے بغیر جماعت سے فرض پڑھ لیے، تو کیا اس کے بعد پہلی چار سنتیں پڑھ سکتے ہیں ؟
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت میں ان سنتوں کی قضا لازم نہیں ہے اور اگر پڑھنا چاہیں، تو منع بھی نہیں ہے لیکن اس سے وہ سنت مستحبہ ادانہ ہوں گی، جو عشا سے پہلے پڑھی جاتی ہیں، بلکہ ایک نفل نماز مستحب شمار ہو گی۔ لہذا فرضوں کے بعد پڑھنا چاہیں، تو پہلے فرضوں کے بعد کی دو سنتیں مؤکدہ پڑھیں ، ان کے بعد یہ چار رکعتیں پڑھیں۔ فتاوی رضویہ میں عشا کی سنت قبلیہ کے متعلق ہے: ”یہ سنتیں اگر فوت ہو جائیں تو ان کی قضا نہیں، لیکن اگر کوئی بعد دوسنت بعد یہ کے پڑھے تو کچھ ممانعت نہیں۔ ہاں اس شخص سے وہ سنن مستحبہ ادا نہ ہوں گی جو عشا سے پہلے پڑھی جاتی تھیں بلکہ ایک نفل نماز مستحب ہو گی۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.