Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
منتہیٰ کا معنی اور یہ نام رکھنا
- Fatwa no.
- 871-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) منتہی کا معنی کیا ہے اور یہ نام رکھنا کیسا؟
Answer (beginning)
منتہی کا معنی ہے: آخری حد، انتہا و غیرہ۔ معنی کے اعتبار سے یہ نام رکھنا اگرچہ جائز ہے مگر بہتر یہ ہے کہ بچیوں کے نام صحابیات اور نیک خواتین کے نام پر رکھے جائیں اور بچوں کے نام انبیائے کرام، صحابہ کرام اور بزرگان دین کے ناموں پر رکھے جائیں تاکہ ان کی برکتیں حاصل ہوں۔ حدیث مبارک میں نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "تسموا بخياركم " یعنی اپنے اچھوں کے نام پر نام رکھو۔ نوٹ: مکتبۃ المدینہ کی کتاب "نام رکھنے کے احکام " میں آپ کو کثیر اچھے نام مل جائیں گے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.