Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
میں علم کاشہراورابوبکراس کی بنیادہےِِ،اس روایت کی تحقیق
- Fatwa no.
- 866-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کرامت شیر خدا میں ایک روایت لکھی ہے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں علم کا شہر ہوں ابو بکر اس کی بنیاد ہے ، عمر اس کی دیوار ہے ، عثمان اس کی چھت ہے اور علی اس کا دروازہ ہے۔ مجھے کسی نے کہا ہے کہ یہ روایت موضوع ہے، آپ اس کے متعلق کیا کہتے ہیں ؟
Answer (beginning)
حدیث مذکور یعنی ”أنا مدينة العلم وابوبکر اساسها“ پر اجلہ محدثین نے فقط ضعیف ہونے کا حکم دیا ہے۔ لہذا یہ موضوع نہیں فقط ضعیف ہے اور ضعیف حدیث فضائل میں معتبر ہوتی ہے جیسا کہ اجلہ ائمہ محدثین نے اس کی صراحت فرمائی ہے۔ اس حدیث پاک کے حکم کے متعلق وضاحت درج ذیل ہے: (مفتی حسان صاحب دام ظلہ کے کالم سے ماخوذ کچھ حصہ ) حافظ ابن حجر ہیتمی مکی رحمہ اللہ تعالی علیہ سے اس حدیث کے حوالے سے سوال ہوا تو آپ رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے ارشاد فرمایا: ” رواه صاحب مسند الفردوس وتبعه ابنه بلا سند عن ابن مسعود رضي الله عنه مرفوعا وهو حدیث ضعیف ترجمہ : اس حدیث کو صاحب مسند الفردوس اور ان کے بیٹے نے ان کی تبعیت میں…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.