Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
صاحب ترتیب جماعت میں شامل ہونے سے پہلے قضاپڑھے
- Fatwa no.
- 862-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) میں صاحب ترتیب ہوں اور میری دو وقت کی نماز کسی جاب کی وجہ سے رہ گئی۔ اب تیسرے وقت میں جماعت کے ساتھ نماز مل رہی ہے تو کیا میں جماعت کے ساتھ شامل ہو جاؤں یا پہلے دو قضا نمازیں پڑھ کے وقتی نماز پڑھوں؟
Answer (beginning)
صاحب ترتیب پر ترتیب فرض رہتی ہے خواہ اس کی جماعت چھوٹ رہی ہو ، اعتبار وقت کا ہے۔ اگر وقت میں اتنی گنجائش ہے کہ قضا نمازیں ادا کرنے کے بعد وقتی نماز وقت میں ادا کر سکتے ہیں تو لازم ہے کہ پہلے قضا نمازیں ادا کریں پھر وقتی نماز پڑھیں ۔ اور اگر وقت تنگ ہو کہ تمام قضا نمازیں نہیں پڑھ سکتے بلکہ بعض پڑھ سکتے ہیں تو جتنی قضا نمازیں پڑھنا ممکن ہے، وہ پڑھ کر وقتی پڑھے۔ اور اگر اتنا وقت بھی نہیں کہ کوئی قضا نماز پڑھ کر وقتی نماز پڑھ سکیں یعنی اگر قضا نماز پڑھیں گے تو وقتی نماز کا وقت نکل جائے گا تو اس صورت میں پہلے وقتی نماز پڑھیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.