Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
جوصاحب ترتیب نہیں رہا،وہ دوبارہ صاحب ترتیب کیسے بنے گا ؟
- Fatwa no.
- 858-WAT
- Issued
- 29 شوال المکرم 1443ھ / 31 مئی 2022 ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) گا؟ کسی کی دس نمازیں قضا ہو گئیں اور وہ صاحب ترتیب نہیں رہا، لیکن اس نے پانچ قضا کر لیں اور پانچ باقی ہیں، تو ظاہری بات ہے کہ پانچ نمازوں والا صاحب ترتیب ہوتا ہے، تو اب اگلی نماز پڑھنے سے پہلے اسے یہ پانچ قضا کرنالازمی ہیں یا نہیں ؟
Answer (beginning)
یہ یادر ہے کہ جو ایک مرتبہ چھ نمازیں قضا ہونے کے سبب صاحب ترتیب نہ رہا، تو اب اس کے صاحب ترتیب ہونے کے لیے ضروری ہے کہ تمام قضا نمازیں ادا کر لے، یہاں تک کہ اس کے ذمہ کوئی قضا نماز باقی نہ رہے، اگر قضا کرتے ہوئے چھ سے کم نمازیں ہو گئیں لیکن مکمل قضا نمازیں ادا نہ ہوئیں تو وہ ابھی صاحب ترتیب نہیں ہوا۔ پس صورتِ مسئولہ میں اس پر یہ لازم نہیں کہ پہلے وہ پانچ نمازیں ادا کرے اور پھر وقتی نماز پڑھے، کیونکہ جب چھ نمازیں قضا ہونے کے سبب ترتیب ساقط ہو گئی، تو ان میں سے اگر بعض نمازیں پڑھ لیں کہ چھ سے کم رہ گئیں، تو وہ ترتیب عود نہ کرے گی یعنی ان میں سے اگر چھ سے کم باقی ہوں، تو باوجو دیاد ہونے کے وقتی…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.