Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نوکری کی وجہ سے حج نہ کرنا
- Fatwa no.
- 841-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) زید پر حج فرض ہے پر وہ جس جگہ پر جاب کرتا ہے وہاں سے چھٹی نہیں مل رہی ہے اب زید کیا کرے ؟
Answer (beginning)
حج فرض ہونے کے بعد اس کی اسی سال ادا ئیگی واجب ہوتی ہے اور بلا وجہ شرعی تاخیر کرنا گناہ ہے۔ لہذا جب آپ پر حج فرض ہو چکا تو اسی سال کرنا لازم ہے ، نوکری کی وجہ سے تاخیر نہیں کر سکتے۔ اگر چھٹی نہیں ملتی تو اس کے بغیر ہی چلے جائیے کہ اللہ تعالی کی نافرمانی میں کسی مخلوق کی اطاعت جائز نہیں۔ حج کی ادائیگی کے بعد اگر آپ کا سابقہ ادارہ آپ کو جاب پر رکھ لے تو ٹھیک ورنہ کسی اور جائز جگہ پر نوکری تلاش کر لیجیے کہ روزی اللہ تبارک و تعالی کے ذمہ کرم پر ہے اور اللہ تعالی سے ڈرنے والوں کو اللہ تعالیٰ وہاں سے روزی دیتا ہے جہاں ان کا گمان بھی نہیں ہوتا جیسا کہ قرآن پاک میں ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.