Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

وترمیں پہلے تشہد کاثبوت

Fatwa no.
834-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) وتر میں پہلا تشہد کہاں سے ثابت ہے؟

Answer (beginning)

متعد د احادیث و روایات سے تین رکعات وتر ثابت ہیں جیسا کہ جامع ترمذی کی ایک روایت میں حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم وتر کی پہلی رکعت میں السبح اسم ربك الاعلی) ، دوسری رکعت میں قل يايها الكفرون اور تیسری رکعت میں قل ھو اللہ احد پڑھتے تھے۔ (جامع ترمذی، جلد 2، صفحه 326 ، مطبوعه مصر) اور وتر میں پہلے تشہد کے مختلف دلائل ہیں، ان میں سے ایک حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کا قول بھی ہے کہ جس میں آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”الوتر كصلاة المغرب “ ترجمہ: وتر مغرب کی نماز کی طرح ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.