Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

حضرت امام اعظم علیہ الرحمۃ کو"ابوحنیفہ"کہنے کی وجہ

Fatwa no.
831-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) حضرت امام اعظم رحمتہ اللہ تعالی علیہ کو " ابو حنیفہ "کیوں بولا جاتا ہے۔؟

Answer (beginning)

امام اعظم رحمتہ اللہ تعالی علیہ کا نام، نعمان، اور آپ کی کنیت " ابو حنیفہ " ہے ، علماء نے اس کنیت کی مختلف وجوہات ذکر کی ہیں، جن میں سے دو یہ ہیں: (1) حنیف کے معنی ہیں عبادت کرنے والا ، اور دین کی طرف راغب ہونے والا، اور امام اعظم بھی چونکہ عبادت گزار اور دین کی طرف راغب تھے ،لہذا، آپ کو ابو حنیفہ کہا جاتا تھا۔ (2) آپ کا حلقہ درس وسیع تھا، اور آپ کے شاگر داپنے ساتھ قلم دوات رکھا کرتے تھے ، چونکہ اہل عراق دوات کو حنیفہ کہتے ہیں، اس لیے آپ کو ابو حنیفہ کہا گیا، یعنی دوات والے۔ اس کے علاوہ اور وجوہات بھی ذکر کی گئی ہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.