Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

فہدرضانام رکھنا

Fatwa no.
819-WAT
Issued
18 شوال المکرم 1443ھ / 20 مئی 2022

Question

فہد رضا نام رکھنا جائز ہے یا نہیں؟

Answer (beginning)

فہد رضا نام رکھنا جائز ہے۔ فہد کا معنی تیندوا ہے اور تیندوا چیتے کی قسم کا ایک جانور ہے۔ اور یہ بہادری سے کنایہ ہوتا ہے جیسے اسد ، جس کا مطلب شیر ہے۔ لہذا اس اعتبار سے یہ نام رکھنا درست ہے لیکن حدیث پاک میں انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام اور صالحین کے ناموں پر نام رکھنے کی ترغیب دلائی گئی ہے، اسی طرح نام محمد رکھنے کے فضائل احادیث میں بیان ہوئے ہیں، اس لیے بہتر یہ ہے کہ اولا صرف نام " محمد " رکھا جائے اور پھر پکارنے کے لیے نیکوں میں سے کسی کے نام پر نام رکھا جائے تاکہ نام محمد رکھنے کی برکات اور فضائل بھی حاصل ہوں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.