Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

حضرت امیرمعاویہ رضی اللہ تعالی عنہ کے متعلق پیٹ نہ بھرنے والی روایت کی وضاحت

Fatwa no.
816-WAT

Question

(دعوت اسلامی) بعض لوگ اس حدیث شریف کو لے کر شانِ سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کو گھٹا ر ہے ہیں، کہ آقا صلی علیم نے آپ رضی اللہ عنہ کو بد دعادی۔ حدیث یہ ہے۔ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى الْعَنَزِيُّ ح و حَدَّثَنَا ابْنُ بَشَّارِ وَاللَّفْظُ لِابْنِ الْمُثَنَّى قَالَا حَدَّثَنَا أُمَيَّةُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي حَمْزَةَ الْقَصَّابِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ كُنْتُ أَلْعَبْ مَعَ الصِّبْيَانِ فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَوَارَيْتُ خَلْفَ بَابِ قَالَ فَجَاءَ فَحَطَأَنِي حَطَّأَةً وَقَالَ اذْهَبْ وَادْعُ لِي مُعَاوِيَةَ قَالَ فَجِئْتُ فَقُلْتُ هُوَ يَأْكُلُ قَالَ ثُمَّ قَالَ لِي اذْهَبْ فَادْعُ لِي مُعَاوِيَةَ قَالَ فَجِئْتُ فَقُلْتُ هُوَ يَأْكُلُ فَقَالَ لَا أَشْبَعَ اللَّهُ بَطْنَة "ترجمہ : محمد بن مثنیٰ عنزی اور ابن بشار نے ہمیں حدیث بیان کی۔۔ الفاظ ابن منی کے ہیں۔۔

Answer (beginning)

یہ حدیث پاک صحیح مسلم شریف میں مذکو رہے مگر اس سے حضرت سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی شان پر کوئی اعتراض واقع نہیں ہو تا کہ اولا تو اہل عرب میں اس طرح کے کلمات رائج ہیں مثلاً تیری ناک خاک آلود ہو ، تیری ماں تجھ پر روئے وغیرہ ذلک ان سے مقصود بد دعا نہیں بلکہ محبت کا اظہار ہوتا ہے۔ ثانیا: بظاہر بد دعا نظر آنے والے یہ کلمات حقیقت میں ان کے لئے دعا تھے کہ احادیث طیبہ میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا مانگی ہے کہ "اللهم انما انا بشرفای المسلمین لعنته او سببته فاجعله له زکوة واجرا ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.