Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
مسبوق اپنی رہ جانے والی نمازمیں قعدہ کس کس وقت کرے گا ؟
- Fatwa no.
- 814-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) (1) مغرب کی نماز میں مقتدی، تیسری رکعت میں امام کے ساتھ شامل ہوا، تو اپنی بقیہ دور کعتیں جب پڑھنے کھڑا ہو گا، تو اپنی پہلی رکعت میں بھی قعدہ کرے گا، یا صرف اپنی دوسری اور آخری رکعت میں قعدہ کرے گا؟ (2) اسی طرح چار رکعت والی نماز میں جس مقتدی کی تین رکعت نکل جائیں، تو وہ ان تین رکعتوں میں سے کونسی رکعت میں قعدہ کرے گا؟
Answer (beginning)
جو مقتدی امام کی بعض رکعتیں پڑھنے کے بعد شامل ہوا اور آخر تک شامل رہا، اسے مسبوق کہتے ہیں، اور تشہد کے حق میں مسبوق کی رکعتیں امام کی ترتیب کے مطابق، گنتی میں آتی ہیں، یعنی امام کے ساتھ اگر ایک رکعت پڑھی ہو ، تو اپنی پڑھتے وقت ، جو پہلی رکعت ہے ، وہ دوسری شمار ہو گی، اور دوسری رکعت تیسری، وعلی ہذالقیاس۔لہذا اس تفصیل کے مطابق صورت مسئولہ کا جواب درج ذیل ہے (1) جو شخص مغرب کی نماز میں تیسری رکعت میں امام کے ساتھ شامل ہوا، وہ جب اپنی بقیہ نماز پڑھنے کھڑا ہو گا، تو اپنی پہلی رکعت میں قعدہ کرے گا کہ امام کے ساتھ پڑھی ہوئی رکعتوں کے حساب سے یہ اس کی دوسری رکعت ہے، اور اس کے بعد والی رکعت میں بھی…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.