Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

مرد کا چین اورایک سے زائد انگوٹھی پہن کرنمازپڑھنےکا حکم

Fatwa no.
804-WAT
Issued
14 شوال المکرم 1443ھ / 16 مئی 2022

Question

(دعوت اسلامی) مرد نے گلے میں چاندی کی چین اور ہاتھ میں 2 یا 3 انگوٹھیاں پہن کر نماز پڑھی تو نماز کا کیا حکم ہے ؟

Answer (beginning)

مرد کے لئے صرف چاندی کی ساڑھے چار ماشے سے کم ایک کمینے والی، ایک انگوٹھی پہننا جائز ہے ، اس کے علاوہ کسی قسم کا زیور پہنا مرد کے لیے جائز نہیں، لہذا ساڑھے چار ماشے وزن کی چاندی کی انگوٹھی یا ایک سے زائد انگوٹھیاں پہننا یا گلے میں چین پہننا خواہ چاندی کی ہی کیوں نہ ہو، یہ مرد کے لیے مکروہ تحریمی، ناجائز و گناہ ہے اور اس حالت میں نماز پڑھنا بھی مکروہ تحریمی و نا جائز و گناہ ہے، اگر اس حالت میں نماز پڑھی تو نماز واجب الاعادہ ہو گی لہذا تو بہ کرنے کے ساتھ ساتھ ، ان ناجائز چیزوں کو اتار کر نماز دوبارہ پڑھے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.