Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

پیرکالمبے بال رکھنااورحضورگیسودرازعلیہ الرحمۃ کودلیل بنانا

Fatwa no.
800-WAT
Issued
12 شوال المکرم 1443ھ / 14 مئی 2022 ء

Question

بنانا دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کچھ لوگ کہتے ہیں کہ پیر کے بال لمبے ہونے چاہئیں۔ کیوں کہ کئی بزرگوں کے لمبے بال ہوتے تھے جیسے حضور بندہ نواز گیسو دراز علیہ الرحمہ کے بال اتنے لمبے تھے کہ بعض کو نیچے بچھاتے اور بعض کو اوپر اوڑھ لیتے تھے۔ کیا ان کا اس طرح کہنا درست ہے ؟

Answer (beginning)

مرد (چاہے وہ پیر ہو یا پیر نہ ہو، اس) کے لیے کندھوں سے نیچے بال رکھنا شرع ناجائز و گناہ ہے کہ اس میں عورتوں سے مشابہت ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع کرتے ہوئے فرمایا: ” «لعن الله المتشبهين من الرجال بالنساء، ولعن المتشبهات من النساء بالرجال» “ ترجمہ : اللہ تعالی کی لعنت ہو ان مردوں پر جو عورتوں کے ساتھ مشابہت اختیار کریں اور ان عورتوں پر جو مردوں کے ساتھ مشابہت اختیار کریں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.