Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

اکرام نام کا مطلب اور اکرام نام رکھنا کیسا ہے؟

Fatwa no.
796-WAT

Question

"اگرام " نام رکھ سکتے ہیں ؟

Answer (beginning)

لفظ " اکرام " کے معنی فیروز اللغات میں یہ درج ہیں: "کرم - بخشش ۔ عطا - عزت۔ بزرگی۔ تعظیم و تکریم " پس معنی کے لحاظ سے اس نام میں کوئی خرابی نہیں لہذا بچے کا نام " اکرام "رکھنا درست ہے۔ البتہ بچے کے نام میں بہتر یہ ہے کہ اولا صرف محمد یا احمد ر کھا جائے کہ حدیثوں میں اس نام کی بہت برکت آئی ہے اور یہ برکات تنہا محمد یا احمد نام رکھنے کی ہیں۔ پھر پکارنے کے لیے کوئی سا بھی اچھا نام رکھ لیا جائے۔ لہذا صورت مسئولہ میں بھی مشورہ یہ ہے کہ نام محمد یا احمد رکھیں اور پھر چاہیں تو پکارنے کے لئے اکرام نام رکھ لیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.