Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نومولودبچے کوکنگن پہنانا

Fatwa no.
790-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) پہلا پہلا لڑکا پید اہوا ہے تو اس کو کتنے وزن کے کنگن پہنائے جائیں ؟

Answer (beginning)

مرد کے لئے چاندی کی ایک تنگ والی، ساڑھے چار ماشے سے کم وزن کی ایک انگوٹھی کے علاوہ کوئی اور زیور پہننا یا مرد کو پہنانا جائز نہیں ہے اور ایک دن کے لڑکے کو بھی ایسی انگوٹھی کے علاوہ کوئی اور زیور پہنا نا جائز نہیں ہے اور جو اسے پہنائے گا وہ گناہ گار ہو گا لہذا پہلا پہلا لٹڑ کا ہوا ہے تو اس پر اللہ تعالی کا شکر بجالاتے ہوئے ، شریعت کی حدود میں رہتے ہوئے خوشیاں منائیے کہ اس کی برکت سے ان شاء اللہ عزوجل آپ کی خوشیاں دوبالا ہوں گی اور دنیاو آخرت میں سرخروئی نصیب ہو گی۔ اور بچے کو اگر زیور پہنانا ہی ہے تو صرف اوپر ذکر کردہ چاندی کی ایک انگوٹھی ہی پہنائیے اس کے علاوہ کوئی اور زیور نہ پہنایئے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.