Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

بیعت توڑناکیساہے؟

Fatwa no.
787-WAT
Issued
09 شوال المکرم 1443 / 11 مئی 2022 ء

Question

بیعت توڑنا کیسا ہے ؟

Answer (beginning)

اگر وہ پیر جامع شرائط نہیں ہیں، تو ان سے بیعت ہونا ہی جائز نہیں تھا، اگر کر لی ہو ، تو اسے توڑ نا واجب ہے اور اگر وہ پیر جامع شرائط تھے اور اب بھی ہیں، تو یا د رہے کہ بلا وجہ شرعی جامع شرائط پیر کی بیعت توڑنا از روئے طریقت سخت محرومی کا باعث ہے ، طریقت کی کتابوں میں ایسے شخص کے لیے بہت سخت وعیدیں ذکر کی گئی ہیں اور اسے فیض سے محرومی کا سبب کہا گیا ہے۔ اور از روئے شریعت بھی سخت ممنوع ہے ، کہ شرعا احسان کا بدلہ کم از کم شکریہ ادا کرنا ہے، پیر کامل کا مرید ہونے سے آدمی کو اولیاء کے سلسلے کے ساتھ نسبت حاصل ہو جاتی ہے، نیز فیض کا ایک سلسلہ جاری ہوتا ہے اور راہ طریقت کی بہت سی مشکلات حل ہوتی ہیں…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.