Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

وضومیں داڑھی کے بال دھونے کی تفصیل

Fatwa no.
783-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا وضو میں داڑھی کا ہر ہر بال دھوناضروری ہے؟

Answer (beginning)

داڑھی کے بال اگر گھنے ہوں کہ نیچے جلد نظر نہ آتی ہو تو داڑھی کے بال گلے کی طرف دبانے سے جس قدر بال چہرے کے دائرے میں آئیں گے ان کی اوپری سلام کا وضو میں دھونا فرض ہے۔ اور چہرے کی حد سے نیچے لٹکے ہوئے بالوں کا مسح سنت اور دھونا مستحب ہے۔ لیکن اگر داڑھی کے بال گھنے نہ ہوں بلکہ چھدرے ہوں (یعنی بالوں کے اندر سے چہرے کی جلد نظر آتی ہو) تو چہرے کی جلد تک پانی پہنچانا بھی ضروری ہے اور چہرے کی حد میں آنے والے بالوں کو دھونا بھی ضروری ہے۔ اور اگر کچھ حصے میں گھنے ہوں اور کچھ میں چھدرے، تو جہاں گھنے ہوں، وہاں بال اور جہاں چھدرے ہوں ، وہاں اس جگہ جلد کا دھونا فرض ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.