Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
امتی کیا خود خدا شیدا ہے تمہارا یہ نعتیہ شعر پڑھنا کیسا؟
- Fatwa no.
- 776-WAT
Question
سلام میں یہ شعر کہنا " امتی کیا خود خدا شیدا ہے تمہارا کیسا ہے؟
Answer (beginning)
سوال میں بیان کردہ شعر پڑھنا ہر گز جائز نہیں کہ اس شعر میں اللہ تعالی کے لئے "شیدا" کا لفظ استعمال کیا گیا ہے اور "شیدا" کے معانی لغت میں یہ بیان ہوئے : " آشفتہ ، فریفتہ، مجنون عشق میں ڈوبا ہوا، عاشق " اور اللہ تعالی ان سب سے منزہ و پاک ہے لہذا یہ شعر ہر گز نہ پڑھا جائے۔ فتاوی شارح بخاری میں ہے " اللہ تعالی) کو شیدائے محمد کہنا بھی جائز نہیں کہ اس میں معنی سوء کا احتمال ہے۔ شیدا کا معنی آشفته، فریفتہ ، مجنون، عشق میں ڈوبا ہوا، عاشق ہے۔ اللہ تعالی ان تمام باتوں سے منزہ ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.