Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نمازکے دوران کسی تحریرکوسمجھنا

Fatwa no.
773-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) نماز کے دوران کسی تحریر کو دیکھ کر پڑھنے سے نماز فاسد ہو جاتی ہے ، اس پر سوال یہ ہے کہ اگر کوئی شخص کسی تحریر کو دیکھ کر زبان سے نہ پڑھے ، صرف سمجھے، تو کیا اس سے بھی نماز فاسد ہو جائے گی۔

Answer (beginning)

نماز کے دوران کسی تحریر کو دیکھا، اور سمجھا، لیکن زبان سے پڑھا نہیں، تو اس سے نماز فاسد نہیں ہوگی، ہاں قصد اکسی تحریر کو دیکھنا اور بقصد سمجھنا مکروہ ہے کہ اعمال نماز کے علاوہ کسی اور کام میں مشغول ہونا ہے، اور اگر وہ تحریر غیر دینی ہو ، تو کراہت زیادہ ہے۔ ہاں اگر بلا قصد ہوا تو مکر وہ بھی نہیں۔ در مختار میں ہے ” (ولا یفسدها نظره إلى مكتوب وفهمه) ولومستفهما وإن كره “ترجمہ : نمازی کا کسی مکتوب کی طرف نظر کرنا اور اسے سمجھنا مفسد نماز نہیں اگر چہ وہ سمجھنے کے قصد سے نظر کرے لیکن ایسا کر نامکر وہ ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.