Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
سدرہ سے آگے حضرت جبریل علیہ الصلوۃ والسلام کانہ جانا
- Fatwa no.
- 767 - WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) حضرت جبریل علیہ الصلوۃ والسلام نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مقام سدرۃ المنتہی پہنچ کر یہ عرض کی کہ میں آگے نہیں جاسکتا ورنہ میرا پر چل جائے گا۔ اس کا حوالہ بیان فرما دیں؟
Answer (beginning)
المواهب اللدنیہ میں ہے: " انانی جبريل وكان السفير بي إلى ربى، إلى أن انتهى إلى مقام ثم وقف عند ذلک، فقلت: يا جبريل ، في مثل هذا المقام يترك الخليل خليله؟ فقال: إن تجاوزته احترقت بالنور “ترجمہ: نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جبریل امین میرے پاس آئے کہ مجھے میرے رب کے پاس لے جائیں یہاں تک کہ وہ ایک مقام پر پہنچ کر رک گئے، تو نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے جبریل! کیا ایسے مقام پر دوست اپنے دوست کو چھوڑ دیتا ہے ؟ حضرت جبریل نے عرض کی : اگر میں آگے بڑھا تو نور سے جل جاؤں گا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.