Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
افطارکی دعاکب مانگی جائے،افطارسے پہلے یابعد؟
- Fatwa no.
- 661-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) افطار کے وقت کی دعا افطار سے پہلے پڑھنی چاہیے یا بعد میں پڑھنی چاہیے ؟
Answer (beginning)
روزہ افطار کرنے کی دعا، روزہ افطار کرنے کے بعد ہی پڑھی جائے۔ سرکار صلی اللہ علیہ وسلم نے صراحتا حضرت علی رضی اللہ علیہ عنہ سے فرمایا کہ روزہ افطار کرنے کے بعد دعا پڑھا کرو۔ چنانچہ مسند الحارث میں حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی کہ سرکار صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ارشاد فرمایا: یا علی! اذا كنت صائما في شهر رمضان ، فقل بعد افطارک: اللهم لک صمت و علیک توکلت و علی رزقک افطرت، یکتب لک مثل من كان صائما من غير ان ينقص من اجورهم شيئا “ ترجمہ : اے علی ! جب تو رمضان کے مہینے میں روزہ رکھو تو روزہ افطار کرنے کے بعد یہ دعا پڑھا کرو: اے مولا! میں نے تیرے لئے روزہ رکھا اور تجھ پر بھروسہ کیا اور تیرے ہی…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.