Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
بلیک فرائیڈے کہنااور منانا
- Fatwa no.
- 660-WAT
Question
(دعوت اسلامی) بلیک فرائیڈے منانا اور اس میں لگنے والی سیل سے خریداری کرنا کیسا ہے ؟
Answer (beginning)
بلیک فرائیڈے منانا ( یعنی اس میں تاجروں کا اشیاء سستی کرنا ) اور اس میں اشیاء کی خریداری کرنا جائز ہے۔ البتہ جمعہ جیسے بابرکت دن کو " بلیک " کہنا مناسب نہیں۔ اگر چہ اس کی توجیہ یہ بیان کی جاتی ہے کہ کاروباری لوگ سرخ سیاہی سے نقصان اور سیاہ سیاہی سے نفع لکھتے تھے ، تو جس دن یہ تہوار منا کر نفع کمایا جاتا اس کو بلیک ڈے کے نام سے تعبیر کیا گیا۔ لیکن ہمارے معاشرے میں بلیک ڈے یا یوم سیاہ سوگ منانے کے لئے بولا جاتا ہے ،لہذا ظاہری اعتبار سے یہ لفظ جمعۃ المبارک کے شایان شان نہیں۔ اس کے بجائے کوئی اور مناسب لفظ مثل وائٹ فرائیڈے، برائٹ فرائیڈے یا گولڈن فرائیڈے وغیرہ کہا جائے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.