Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

عبد القادر نام کا مطلب اور محمد عبد القادر نام رکھنا کیسا ہے؟

Fatwa no.
658-WAT

Question

محمد عبد القادر نام رکھ سکتے ہیں؟

Answer (beginning)

جی ہاں ! محمد عبد القادر نام رکھنا جائز ہے۔ بلکہ اس نیت سے رکھیں گے کہ عبد القادر اللہ تعالی کے بہت ہی نیک بندے حضور سیدنا غوث اعظم کا نام ہے اور نیک بندے کے نام پر نام رکھنے کی حدیث پاک میں ترغیب دلائی گئی ہے تو میں حدیث پاک پر عمل کرتے ہوئے اور ان کے نام سے برکت لیتے ہوئے یہ نام رکھتا ہوں، تو ان شاء اللہ عزوجل اچھی نیت کے باعث ثواب بھی ملے گا۔ نیز اس میں بہتر یہ ہے کہ اولا صرف " محمد "نام رکھے، تا کہ نام محمد رکھنے کی برکات حاصل ہوں اور پھر پکارنے کے لیے صرف "عبد القادر " یا پھر "محمد عبد القادر "رکھ لیا جائے تو یوں ان شاء اللہ عز و جل دونوں برکات حاصل ہوں گی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.