Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کتا جسم سے چھو جائے تواس کاحکم

Fatwa no.
655-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کتا جسم سے چھو جائے تو کیا حکم ہے ؟

Answer (beginning)

کتے کا لعاب نجس ہے، مگر باقی بدن نجس نہیں ہے۔ لہذا گر کتا کسی شخص کے بدن یا کپڑوں کو مس کر جائے تو وہ ناپاک نہیں ہوں گے۔ ہاں، اگر کتے کے جسم پر تر نجاست لگی ہو اور چھونے سے وہ جسم یا کپڑوں پر لگ گئی تو جس حصے پر لگی وہ ناپاک ہو جائے گا۔ البتہ اگر کتا کسی پاک چیز جیسے پاک پانی وغیرہ سے تر تھا تو کپڑے و بدن پاک رہیں گے۔ بہار شریعت میں ہے "کتابدن یا کپڑے سے چھو جائے، تو اگرچہ اس کا جسم تر ہو بدن اور کپڑا پاک ہے ، ہاں اگر اس کے بدن پر نجاست لگی ہو تو اور بات ہے یا اس کا لعاب لگے تو نا پاک کر دے گا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.