Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

عدت وفات کا حساب لگانے کا طریقہ

Fatwa no.
653-WAT

Question

عدت وفات کا حساب چاند کی تاریخ سے لگاتے ہیں ؟

Answer (beginning)

غیر حاملہ عورت کے شوہر کا انتقال اسلامی مہینے کی پہلی تاریخ کو ہو، تو وفات کی عدت چاند کے حساب سے چار ماہ اور دس دن ہے ، اگر چہ مہینے تیس سے کم کے ہوں۔ اور اگر انتقال اسلامی مہینے کی پہلی تاریخ کے علاوہ کسی اور دن ہو، تو عدت وفات پورے ایک سو تیس 130 دن ہے، مہینوں کا اعتبار نہیں ہو گا۔ صدر الشریعہ بدر الطریقہ مولانا مفتی امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ القوی فرماتے ہیں: "موت کی عدت چار مہینے دس دان ہے یعنی دسویں رات بھی گزرے۔ پھر موت پہلی تاریخ کو ہو، تو چاند سے مہینے لیے جائیں ورنہ حرہ کے لیے ایک سو تیس دن اور باندی کے لیے پینسٹھ دن۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.