Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

بغیر وضو تفسیر کی کتاب چھونے کا حکم

Fatwa no.
648-WAT

Question

بغیر وضو تفسیر کی کتاب چھونے کے متعلق کیا حکم ہے؟

Answer (beginning)

بغیر وضو تفسیر چھونے کے بارے میں تفصیل یہ ہے کہ ایسی تفاسیر جو قرآن پاک کے ساتھ اس انداز سے چھاپی جاتی ہیں کہ وہ قرآن کریم کے تابع ہوتی ہیں اور ان کے لیے علیحد ہ سے کوئی نام نہیں لیا جاتا بلکہ پوری جلد پر قرآن پاک کا ہی اطلاق ہوتا ہے ، انہیں بغیر وضو چھونا، جائز نہیں ہے جیسا کہ تفسیر خزائن العرفان، نور العرفان یا اسی کی مثل وہ تفاسیر جو پورے تیس پاروں کے ساتھ ایک ہی جلد میں چھپی ہوتی ہیں اور ان میں ترجمہ قرآن اور ساتھ ہی حواشی میں مختصر تفسیر لکھی ہوتی ہے، لہذا ایسی تفسیر کو پڑھنا ہو، تو بغیر وضوا سے چھونا، جائز نہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.