Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
عشا کی سنت قبلیہ کی قضا کا حکم
- Fatwa no.
- 637-WAT
Question
عشا کی جماعت کھڑی ہو گئی اور سنت قبلیہ غیر مؤکدہ پڑھے بغیر جماعت سے فرض پڑھ لیے، تو کیا اس کے بعد پہلی چار سنتیں پڑھ سکتے ہیں؟
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت میں ان سنتوں کی قضا لازم نہیں ہے اور اگر پڑھنا چاہیں، تو منع بھی نہیں ہے لیکن یہ رکعتیں سنتیں نہیں ہوں گی بلکہ مستحب نقل شمار ہوں گی۔ لہذا فرضوں کے بعد پڑھنا چاہیں، تو پہلے فرضوں کے بعد کی دو سنتیں مؤکدہ پڑھیں ، ان کے بعد یہ چار رکعتیں پڑھیں۔ فتاوی رضویہ ، ج 8، ص 146 پر عشا کی سنت قبلیہ کے متعلق ہے : " یہ سنتیں اگر فوت ہو جائیں تو ان کی قضا نہیں، لیکن اگر کوئی بعد دوسنت بعد یہ کے پڑھے تو کچھ ممانعت نہیں۔ ہاں اس شخص سے وہ سنن مستحبہ ادانہ ہوں گی جو عشا سے پہلے پڑھی جاتی تھیں بلکہ ایک نفل نماز مستحب ہو گی۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.