Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

روزے کی حالت میں پیٹ پرانجیکشن لگانا

Fatwa no.
636-WAT

Question

(دعوت اسلامی) کیا پیٹ پر انجیکشن لگانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

Answer (beginning)

روزے کی حالت میں انجیکشن لگانا لگوانا، جائز ہے، اس سے روزہ نہیں ٹو نتا، چاہے رگ میں لگایا جائے یا گوشت مثلا پیٹ میں لگایا جائے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ عمومی طور پر انجیکشن کی سوئی جوف ( یعنی معدے میں یا معدے تک جانے والے راستوں کے اندرونی حصے میں ) یاد ماغ تک نہیں پہنچائی جاتی اور جوف تک جانے کا کوئی عارضی راستہ بھی نہیں بنتا کہ جس کے ذریعے دوائی مسام کے بغیر ، ڈائر یکٹ جوف تک پہنچ سکے ، لہذا انجیکشن روزہ ٹوٹنے کا سبب نہیں ہے۔ فتاویٰ فیض الرسول میں ہے: ” تحقیق یہ ہے کہ انجیکشن سے روزہ نہیں ٹوٹتا، چاہے رگ میں لگایا جائے، چاہے گوشت میں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.