Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

فنائے مسجد میں نمازجنازہ

Fatwa no.
626-WAT

Question

(دعوت اسلامی) فنائے مسجد میں نماز جنازہ پڑھنا کیسا ہے، میت مسجد کے اندر ہو یا باہر ؟

Answer (beginning)

مسجد میں نماز جنازہ مطلقا مکروہ تحریمی ہے، چاہے جنازہ مسجد کے اندر ہو اور نمازی باہر یا نمازی کل یا بعض مسجد کے اندر ہوں اور جنازہ باہر ۔ ( مگر یہ کہ کوئی عذر شرعی والی صورت ہو مثلا شدید بارش ہو رہی ہے اور کوئی سائبان والی جگہ نہیں سوائے مسجد کے وغیرہ وغیرہ) ہاں اگر نمازی اور جنازہ دونوں فنائے مسجد (یعنی حدود مسجد میں وہ جگہ جو نماز پڑھنے کے لئے تو وقف نہیں کی گئی مگر اصل مسجد یعنی نماز پڑھنے کے لئے وقف جگہ سے بلا حائل متصل ہے اور ضروریات و مصالح مسجد کے لئے وقف ہے) میں ہوں تو اس طرح نماز جنازہ پڑھی جاسکتی ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.