Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
لڑکے اورلڑکی کے بالغ ہونے کی عمر
- Fatwa no.
- 622-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) لڑکا اور لڑکی کب بالغ ہوتے ہیں اور ان پر نماز کب فرض ہوتی ہے ؟
Answer (beginning)
لڑکے میں بارہ سے پندرہ سال کی عمر کے درمیان اور لڑکی میں نو سے پندرہ سال کی عمر کے درمیان جب بھی علامات بلوغ میں سے کوئی علامت پائی جائے تو ان کو بالغ مانا جائے گا۔ یعنی لڑکے کو ہجری سن کے حساب سے 12 اور 15 سال کی عمر کے دوران جب بھی انزال ہوا یا سوتے میں احتلام ہوا یا اس کے جماع سے عورت حاملہ ہو گئی تو وہ اس وقت بالغ ہو گیا اور اس پر غسل بھی فرض ہو گیا اور اگر ایسا کچھ نہ ہوا تو ہجری سن کے مطابق 15 سال کا ہوتے ہی بالغ ہے۔ اسی طرح لڑکی اس وقت بالغ ہو گی جب 19 اور 15 سال کی عمر کے دوران اس کو احتلام ہو یا حیض آجائے یا حمل ٹھہر جائے، اور اگر ایسا کچھ نہ ہو تو وہ بھی 15 سال کی ہوتے ہی بالغہ ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.