Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

پوسٹ شیئر نہ کرنے والے پر مسلمان نہ ہونے کا حکم لگانا؟

Fatwa no.
619-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) ایک پوسٹ وائرل کی جارہی ہے کہ جس میں قرآن پاک کے مختلف نسخوں کی پکچر دکھائی گئی ہے اور ان میں ایک کے اندر لفظی اغلاط ہیں، جس پر گول دائرے کا نشان لگایا گیا ہے اور دوسرے پر درست کا نشان لگا ہے ، اُس پر درست کا نشان لگایا ہوا ہے۔ اور پوسٹ بنانے والے نے لکھا ہے کہ جو اسے شیئر نہ کرے ، وہ مسلمان ہی نہیں ہے۔ ایسا لکھنا کیسا ہے ؟

Answer (beginning)

صورت مسئولہ میں جو پوسٹ کے الفاظ بیان کئے گئے ہیں، یہ شرعی احکام سے جہالت اور ایک بہت بڑی جسارت ہے اور بغیر علم فتوی دینا ہے ، جو جائز نہیں اور پوسٹ لکھنے والے کا شیئر نہ کرنے والے پر مسلمان نہ ہونے کا حکم لگانا معاذ اللہ عزوجل سخت حرام اور گناہ ہے، بلکہ بعض صورتوں میں کفر خود اس پر لوٹ کر آتا ہے۔ لہذا اس پر لازم ہے کہ اپنے اس گناہ سے تو بہ کرے اور آئندہ اس طرح کی حرکت سے باز رہے۔ اور ایسی پوسٹ آگے ہر گزنہ شیئر کی جائے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.