Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

عورت کی پہلے شوہرسے اولاد اور مرد کی پہلی بیوی سے اولاد کاآپس میں نکاح کرنا

Fatwa no.
618-WAT

Question

ایک عورت جس کے پہلے شوہر سے بچے ہیں، اس کی ایک شخص سے شادی ہوئی ہے جس کی اس کی پہلی بیوی سے اولاد ہے۔ کیا ان بچوں کی آپس میں شادی ہو سکتی ہے ؟

Answer (beginning)

جی ہاں ! ان بچوں کی آپس میں شادی ہو سکتی ہے۔ بشر طیکہ کوئی اور مانع شرعی ( مثلاً حرمت مصاہرت اور رضاعت ) نہ پایا جائے۔ اس کے دلائل درج ذیل ہیں : حرام کردہ عورتوں کا ذکر کر کے قرآن پاک میں فرمایا گیا: وَأُحِلَّ لَكُمْ مَّا وَرَاءَ ذَلِكُمْ ترجمہ کنز الایمان : اور اُن کے سوا جو ر ہیں وہ تمہیں حلال ہیں۔ (سورۃ النساء، ب 05، آیت 24) اور حرام کردہ عورتوں میں سوال میں ذکر کردہ اولادیں شامل نہیں ہیں، لہذا ان کا نکاح ہو سکتا ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.