Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا حیدر نام رکھنا درست ہے اور اسکا کیا معنی ہے ؟
- Fatwa no.
- 605-WAT
Question
(دعوت اسلامی) بچہ پیدا ہوا ہے ، کیا اس کا نام حیدر رکھ سکتے ہیں ؟
Answer (beginning)
جی ہاں ! بچے کا نام حیدر رکھ سکتے ہیں۔ یہ حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کا نام ہے، جس کے معنی ہیں: "شیر"۔ اور حدیث مبارک میں اچھوں کے نام پر نام رکھنے کی ترغیب دلائی گئی ہے لہذا حدیث پاک پر عمل کرنے کی نیت اور حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کے نام مبارک سے برکت لینے کی نیت سے اس نام کو رکھا جائے تو ان شاء اللہ عز و جل ثواب اور برکت نصیب ہو گی۔ صحیح مسلم شریف میں ہے "فقال على: أنا الذي سمتني أمي حيدره "ترجمہ : پس حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا: میں وہ ہوں کہ میرا نام میری ماں نے حیدر رکھا ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.