Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

وفات کی عدت کس وقت سے شروع ہوگی؟

Fatwa no.
602-WAT

Question

اگر شوہر کسی دوسرے ملک میں فوت ہو گیا، اور اس کی ڈیڈ باڈی وطن آنے میں تاخیر ہوتی ہے تو بیوی پر عدت کس وقت سے لازم ہو گی، شوہر کے انتقال کے وقت سے یا شوہر کی تدفین کے وقت سے ؟

Answer (beginning)

صورت مسئولہ میں جس وقت شوہر کا انتقال ہوا، اسی وقت سے زوجہ کی عدت شروع ہو جائے گی اور اس پر عدت کے تمام احکام اور پابندیاں لازم ہو جائیں گی۔ کیونکہ عدت کا تعلق وفات سے ہے تو وقت وفات سے ہی شروع ہو گی۔ فتاوی رضویہ میں ہے " حاملہ کی عدت وضع حمل ہے مطلقہ ہو یا بیوہ، اور غیر حاملہ بیوہ کی عدت اگر خاوند کسی مہینے کی پہلی شب یا پہلی تاریخ میں مرا اگرچہ عصر کے وقت، چار مہینے دس دن ہیں یعنی چار ہلال اور ہو کر اس پانچویں ہلال پر وقت وفات شوہر کے اعتبار سے دس دن کامل اور گزر جائیں اور پہلی تاریخ کے سوا اور کسی تاریخ میں مرا تو ایک سو تیں (130) دن کا مل لئے جائیں " (فتاوی رضویہ ، ج…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.