Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

مسافر15دن کی نیت کرنے کے بعداس سے پہلے اپنے گھرچلاجائے

Fatwa no.
597-WAT
Issued
27 رجب المرجب 1443ھ / 01 مارچ2022

Question

(دعوت اسلامی) زید شرعی سفر کر کے ایک جگہ پہنچا اور وہاں 15 دن کی نیت کر لی، لیکن اسے اچانک گھر سے کال آگئی کہ 3 دن میں گھر پہنچو۔ تو کیا بقیہ تین دن وہ قصر نماز ادا کرے گا یا پوری ادا کرے گا؟

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں جب زید نے شرعی سفر کر کے ایک جگہ پندرہ دن سے زیادہ مستقل مظہر نے کی نیت کرلی، تو زید وہاں مقیم ہو گیا اور اس کے لئے حکم شرعی یہی ہے کہ وہ چار رکعت والی نماز پوری پڑھے ، پھر گھر سے کال آنے پر جب اس نے یہ ارادہ کر لیا کہ وہ تین دن بعد واپس اپنے گھر چلا جائے گا، تو محض سفر کے ارادے سے مسافر نہیں ہو گا، بلکہ مقیم ہی رہے گا اور حسب سابق نمازیں بھی پوری پڑھے گا، کیونکہ مسافر ہونے کے لئے شرعی سفر کی نیت کے ساتھ ساتھ بستی کی آبادی سے نکلنا بھی ضروری ہے اور سوال سے ظاہر ہے کہ زید نے فقط نیت ہی کی ہے، سفر شروع نہیں کیا، لہذا اوہ مسافر بھی نہیں ہو گا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.