Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
مسافرکے لیے نوافل وسنن میں قصرکا مسئلہ
- Fatwa no.
- 596-WAT
Question
دارالافتاءاہلسنت (دعوت اسلامی) فرض نماز کے علاوہ نوافل و سنتوں میں بھی قصر کریں گے یا نہیں؟
Answer (beginning)
قصر کا حکم ان فرائض کے متعلق ہے کہ جن کی چار رکعتیں ہوتی ہیں یعنی مسافر ظہر، عصر اور عشاء کے فرائض میں قصر کر کے چار چار کی جگہ دو دو فرائض پڑھے گا، البتہ فجر اور مغرب کی نماز میں قصر نہیں ہو گی، یہ دونوں نمازیں پوری پوری ہی پڑھے گا اور وتر میں قصر نہیں ہے۔ اسی طرح سنتوں اور نوافل میں بھی قصر نہیں ہے اور سنتوں کی ادائیگی کے حوالے سے حکم شرعی یہ ہے کہ سفر میں حالت اطمینان و قرار میں تو سنت موکدہ ادا کرنی چاہیے، البتہ اگر امن و قرار کی حالت نہ ہو، بلکہ رواروی کی صورت ہو، مثلاً سنتیں پڑھنے کی وجہ سے گاڑی یا قافلہ نکل جانے وغیر ہ کا خوف ہو تو سنتیں ترک کرنے میں کوئی حرج نہیں، یہ حکم سنت فجر کے…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.