Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

منی مذی اور ودی میں کیا فرق ہے؟

Fatwa no.
586-WAT
Issued
23 رجب المرجب 1443ھ /25 فروری 2022

Question

منی مذی اور ودی میں کیا فرق ہے؟

Answer (beginning)

منی وہ سفید گاڑھا پانی ہے جو شہوت کے ساتھ اپنے مقام سے نکلتا ہے اور اس کے نکلنے کے بعد ذکر یعنی آلہ تناسل منکسر (ڈھیلا) ہو جاتا ہے یعنی شہوت ٹوٹ جاتی ہے۔ منی اگر شہوت کے ساتھ اپنے مقام سے جدا ہو کر عضو سے نکلے تو اس سے غسل فرض ہو جاتا ہے اور یہ نا پاک بھی ہوتی ہے۔ اور مذی سفید پتلا پانی ہے جو کہ شہوت کے وقت (جیسے بیوی سے کھیل کو دہ بات چیت وغیرہ کے دوران ) نکلتا ہے اور اس کے بعد آلہ تناسل منکسر (ڈھیلا) نہیں ہو تا بلکہ مزید انتشار آتا ہے۔ مذی سے غسل فرض نہیں ہو تا البتہ وضو اس سے ٹوٹ جاتا ہے اور یہ نا پاک بھی ہوتی ہے۔ اور و دی وہ سفید پتلا پانی ہے جو کہ پیشاب کرنے کے بعد نکلتا ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.