Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

سبق یاد کرتے ہوئے آیت سجدہ کا تکرار

Fatwa no.
577-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) جن سورتوں میں آیت سجدہ ہو ، انہیں یاد کرتے ہوئے جتنی بار آیت سجدہ پڑھیں ، ہر بار سجدہ واجب ہو گا یا چونکہ تکرار کر رہے ہیں ، تو ایک ہی سجدہ کافی ہو گا؟

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں اگر ایک ہی مجلس میں ایک ہی سجدے کی آیت بار بار پڑھی، تو ایک ہی سجد ولازم ہو گا اور اگر سجدے کی مختلف آیتیں پڑھیں، تو ہر آیت کے بدلے میں الگ سجدہ لازم ہو گا ۔ یونہی اگر ایک ہی آیت مجلس بدل بدل کر پڑھی ، تو الگ الگ مجلس میں جتنی بار آیت پڑھی ، اتنے سجدے لازم ہوں گے۔ بہارِ شریعت میں ہے: " پڑھنے والے نے کئی مجلسوں میں ایک آیت بار بار پڑھی اور سننے والے کی مجلس نہ بدلی، تو پڑھنے والا جتنی مجلسوں میں پڑھے گا، اس پر اتنے ہی سجدے واجب ہوں گے اور سننے والے پر ایک اور اگر اس کا عکس ہے یعنی پڑھنے والا ایک مجلس میں بار بار پڑھتارہا اور سننے والے کی مجلس بدلتی رہی ، تو پڑھنے والے پر ایک…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.