Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

امام کے پیچھے سورہ فاتحہ پڑھنا

Fatwa no.
571-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) مفتی صاحب کی بارگاہ میں سوال ہے کہ امام کے پیچھے سورہ فاتحہ پڑھنا کیسا ہے ؟

Answer (beginning)

مقتدی کو امام کے پیچھے سورۃ فاتحہ یا کسی دوسری سورت کی قراءت، ناجائز و گناہ ہے۔ اللہ تبارک و تعالی قرآن مجید فرقان حمید میں ارشاد فرماتا ہے: وَاذَا قُرِئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوا لَهُ وَانْصِتُوا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ) ترجمہ کنز الایمان: اور جب قرآن پڑھا جائے تو اسے کان لگا کر سنو اور خاموش رہو کہ تم پر رحم ہو۔(سورۃ الاعراف، پ09، آیت 204) اس آیت کے تحت تفسیر خزائن العرفان میں ہے : " اس آیت سے ثابت ہوا کہ جس وقت قرآنِ کریم پڑھا جائے خواہ نماز میں یا خارج نماز ، اس وقت سننا اور خاموش رہنا واجب ہے۔ جمہور صحابہ رضی اللہ عنہم اس طرف ہیں کہ یہ آیت مقتدی کے سننے اور خاموش رہنے کے باب میں ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.