Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
ناپاک لیدرکا پٹا پاک کرنے کا طریقہ
- Fatwa no.
- 560-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) لیدر کے بیٹے والی گھڑی کے پٹے پر ناپاک پانی گرا تو اسے کیسے پاک کیا جائے گا ؟
Answer (beginning)
اس صورت میں اس پٹے کو تین بار دھوئیں اور ہر بار دھونے کے بعد اگر نچوڑا جا سکتا ہے تو اپنی طاقت بھر اس طرح نچوڑیں کہ اگر پھر نچوڑیں تو اس سے کوئی قطرہ نہ سکے۔ اور اگر نچوڑا نہیں جاسکتا تو ہر مرتبہ دھونے کے بعد اتنی دیر تک چھوڑ دیں کہ پانی ٹپکنا موقوف ہو جائے۔ اس طرح تین بار دھو لینے سے وہ پٹا پاک ہو جائے گا۔ اسی طرح اگر اس کو جاری پانی میں اتنی دیر رکھا کہ غالب گمان ہو گیا کہ نجاست پانی کے ساتھ بہہ گئی تو بھی پاک ہو جائے گا۔ بہار شریعت میں ہے " پکایا ہو اچھڑانا پاک ہو گیا، تو اگر اسے نچوڑ سکتے ہیں تو نچوڑیں ورنہ تین مرتبہ دھوئیں اور ہر مرتبہ اتنی دیر تک چھوڑ دیں کہ پانی ٹپکنا موقوف ہو جائے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.