Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

مونچھوں کے بال استرے سے مونڈنا کیسا ؟

Fatwa no.
559-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) مونچھوں کے بال استرے کے ساتھ مونڈوا دینا کیسا ہے ؟ کیا یہ گناہ ہے ؟

Answer (beginning)

مونچھوں کو پست (چھوٹا) کرنا سنت ہے، اتنی کم کریں کہ ابرو کی مثل اور نہ ہونے کے قریب ہو جائیں اور اوپر والے ہونٹ کے بالائی حصہ سے نہ لٹکیں۔ البتہ ان کو منڈانا نہ چاہیے، اس میں علماء کا اختلاف ہے ۔ ہاں مونچھوں کے دونوں کناروں کے بال بڑے بڑے ہوں تو حرج نہیں، بعض سلف کی مونچھیں اس قسم کی تھیں۔ بخاری شریف میں ہے " عن النبی صلى الله عليه وسلم قال : " خالفوا المشركين، وفروا اللحى وأحفوا الشوارب "ترجمہ: نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مشرکوں کی مخالفت کرو، داڑھیاں کثیر ووافر رکھو اور مونچھوں کو خوب پست کرو۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.