Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا ہر عمرہ کے بعد حلق کروانا ضروری ہے؟
- Fatwa no.
- 546-WAT
Question
اگر ایک عمرہ کیا ہے تو بال کٹوالیے، پھر اگر ایک یا دو ہفتے بعد دوبار عمرہ کیا جاتا ہے تو کیا دو بارہ بال کٹوانا لازمی ہے ؟
Answer (beginning)
جی ہاں! جتنی بار عمرہ کریں گے ہر بار جب احرام کھولنے کا وقت آئے گا تو حلق کروانا یا تقصیر کروانا ضروری ہو گا، لہذا اگر ایک بار عمرہ کرنے کے بعد بال کٹوائے یا حلق کروالیا تو دوبارہ عمرہ کرنے کی صورت میں پھر تقصیر کروانا ( یعنی کم از کم چوتھائی سر کے بالوں میں سے ہر بال اُنگلی کے ایک پورے کے برابر یعنی تقریباً ایک انچ کاٹنا) یا حلق کرواناضروری ہو گا۔ اور اگر سر پر بال اتنے نہیں رہے کہ تقصیر ہو سکے تو تقصیر کے بجائے حلق کروائے گا اور اگر بالکل نہیں رہے کہ حلق ہو سکے تو پھر بھی سر پر استر ا پھیر ناواجب ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.