Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
مشت زنی کا حکم اور اس سے بچنے کا طریقہ
- Fatwa no.
- 532-WAT
- Issued
- 07 ربیع الاول 1444ھ /104اکتوبر 2022ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) مشت زنی سے بچنے کے لیے کوئی وظیفہ بتادیں۔
Answer (beginning)
مشت زنی کرنا، سخت ناجائز و حرام و گناہ ہے اور اس عمل کا مر تکب گنہگار وعاصی ہے۔ اصرار کے سبب مر تکب کبیرہ اور فاسق ہے۔ ایسے شخص پر لازم ہے کہ وہ اپنے اس قبیح فعل سے توبہ کرے اللہ عز و جل سے سچے دل سے معافی طلب کرے اور آئندہ اس فعل سے بچنے کا پختہ ارادہ کرے اگر تو بہ نہیں کرے گا تو حشر میں ایسے کی ہتھیلیاں گا بھن اٹھیں گی ، جس سے اتنی مخلوق کے سامنے اس کی رسوائی ہو گی۔ اس برے فعل سے بچنے کے لیے ایک تو اپنی صحبت اچھی کرے کہ گناہوں بھرے ماحول اور گناہوں کی طرف لے جانے والے دوستوں سے بچے۔ اسی طرح گندے خیالات سے اپنے آپ کو بچائے۔ ایسی غذا جس سے شہوت ابھرتی ہو ، اس سے اپنے آپ کو بچائے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.