Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
صدقہ نافلہ اور صدقہ واجبہ کو ملانا کیسا؟
- Fatwa no.
- 515-WAT
Question
(دعوت اسلامی) ہم چندہ کرتے ہیں تو ز کوۃ و نافلہ سب کو ساتھ رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟ کیونکہ ہم نے رسید تو بنائی ہوتی ہے کہ اتنی زکوۃ ہے اور اتنی نفل۔ اگر الگ الگ رکھیں تو بہت مشکل ہو جاتا ہے۔
Answer (beginning)
چندے کی رقم جب معلوم ہو کہ اتنی واجبہ ہے اور اتنی نافلہ ہے اور دینے والوں کی طرف سے صراحتا یا دلالہ انہیں ملانے کی اجازت ہو ( اور عام طور پر فی زمانہ لوگوں کی طرف سے عرفا ملانے کی اجازت ہوتی ہی ہے)، تو انہیں آپس میں ملا سکتے ہیں، کیونکہ جب مقدار معلوم ہو کہ نقلی چندہ اتنا ہے اور واجبہ اتنا ہے ، تو لوگوں کی زکوۃ وغیر ہ ہلاک نہیں ہو گی۔ البتہ اس میں یہ لازم ہے کہ اپنے پاس مکمل ریکارڈ موجود ہو کہ کس کس مد کی رقم کتنی کتنی ہے اور پھر یہ تمام رقم آگے جمع کرواتے وقت بھی اور یونہی اس میں تصرف کرتے وقت بھی یہ احتیاط لازم ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.