Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
ڈائننگ ٹیبل پر بیٹھ کر کھانا،کھانا
- Fatwa no.
- 504-WAT
- Issued
- 27 جمادی الاخری 1443ھ /31 جنوری 2022 ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) گھر میں ڈائٹنگ ٹیبل پر بیٹھ کر کھانا کھا سکتے ہیں؟
Answer (beginning)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دستر خوان پر بیٹھ کر کھانا تناول فرماتے تھے، اس لئے حتی الامکان دستر خوان پر بیٹھ کر ہی کھانا کھایا جائے۔ البتہ ڈائننگ ٹیبل پر کھانا کھانا جائز ہے یعنی اگر کوئی کھائے تو گناہ نہیں ہے۔ حدیث پاک میں ہے: ” عن قتادة عن انس قال ما اكل النبي صلى الله علیه وسلم علی خوان ولا فی سكرجة ولا خبز له مرقق قيل لقتادة على ما ياكلون قال على السفر “ ترجمہ : حضرت قتادہ رضی اللہ عنہ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے راوی فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ تو میز پر کھانا کھایا، نہ چھوٹی پیالی میں اور نہ ہی آپ علیہ الصلوۃ والسلام کے لئے چپاتی لگائی گئی۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.