Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

فجرکی جماعت کے دوران سنتیں پڑھنا

Fatwa no.
501-WAT

Question

(دعوت اسلامی) اگر کسی نے فجر کی سنت نہ پڑھی ہو اور جماعت کھڑی ہو جائے، تو وہ فرض جماعت میں شامل ہو جائے یا سنتیں ادا کرے؟

Answer (beginning)

بیان کر دہ صورت میں جب یہ پتہ ہو کہ سنت فجر پڑھ کر جماعت مل جائے گی، اگر چہ تشہد ہی ملے، تو سنت فجر پڑھ کر شامل ہونے کا حکم ہے۔ لیکن اگر یہ خدشہ ہو کہ سنتیں پڑھیں تو بالکل جماعت نہیں ملے گی، شامل ہونے سے پہلے ہی امام سلام پھیر دے گا، تو پھر سنتیں چھوڑ کر جماعت میں شریک ہو جائیں۔ . نوٹ: یہ یادر ہے کہ اگر اتنا وقت ہو کہ سنتیں مختصر طور پر پڑھ کر شامل ہو سکے گا جبکہ اطمینان سے تمام سنن و مستحبات کی رعایت کرتے ہوئے پڑھے تو شامل نہیں ہو سکے گا تو پھر مختصر طور پر جلدی جلدی پڑھ کر شامل ہو جائے لیکن خیال رہے کہ کوئی واجب نہ چھوٹے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.