Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

سالگرہ اورعقیقے وغیرہ میں ملنے والے تحائف

Fatwa no.
477-WAT
Issued
21 جمادی الاخرى 1443ھ / 25 جنوری 2022ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) بچے کے عقیقہ وغیرہ کی تقریب میں جو لفافے اور تحائف ملتے ہیں، ان کا کیا حکم ہو گا؟

Answer (beginning)

بچوں کی سالگرہ، عیدی یا عقیقہ کی تقریب میں جو لفافے و تحائف (Gins) بچوں کو ملتے ہیں، اس کے متعلق اگر دینے والا خو د صراحت کر دے کہ یہ فلاں کے لئے ہیں، تو جس کے لئے کہا گیا وہ اسی کے لئے ہوں گے ۔ ورنہ جن چیزوں کے متعلق معلوم ہو کہ وہ بچے کے لئے ہیں، مثلاً چھوٹے کپڑے، کھلونے وغیرہ، تو وہ بچے کے لئے ہوں گے ، ان کے علاوہ والدین کے لئے۔ پھر والدین والے تحائف میں بھی تفصیل یہ ہے کہ اگر دینے والا باپ کے رشتے داروں یا دوستوں میں سے ہے ، تو وہ باپ کے لئے ہوں گے اور اگر ماں کے رشتے داروں یا جاننے والوں میں سے ہے تو وہ ماں کے لئے ہوں گے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.